مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے نجران میں سعودی عرب کے نیشنل گارڈز کے ہیڈکوارٹرز پر میزائل سے حملہ کیا ہے اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔یمنی فورسز کے مطابق درمیانہ فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز نے کل رات بھی عسیر محاذ پر سعودی رعب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا تھا۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز گذشتہ تین برسوں سے سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کی فوج کا بڑی استقامت اور پائداری کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔
یمنی فورسز نے نجران میں سعودی عرب کے نیشنل گارڈز کے ہیڈکوارٹرز پر میزائل سے حملہ کیا ہے اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1882222
آپ کا تبصرہ